نئی دہلی: (پریس ریلیز) پروفیسر ابن کنول کے انتقال پر آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری اور آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ارد و ادب کا بہت بڑا خسارہ قرار دیا ۔ ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ پروفیسر ابن کنول بلاشبہ عصر حاضر میں اردو کے بے مثال ادیب تھے اور اردو زبان کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔ ان کے فیض یافتہ سینکڑوں شاگرد ہندوستان بھر میں پائے جاتے ہیں اور اردو اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پروفیسر ابن کنول جن کا پورا نام ہے ناصر ایم کمال دہلی یونیورسیٹی میں شعبہ اردو کے سربراہ اور پروفیسر تھے ۔اچانک آج ان کا انتقال ہوگیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر منظور عالم تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیلئے صبرجمیل اور ان کیلئے مغفرت کی دعاءکا اہتمام کیا ۔