نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے منگل (14 فروری 2023) کو دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے بی کے سی دفتر پر چھاپہ مارا۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم دفتر کے اندر موجود کمپیوٹر ڈیٹا کی جانچ کر رہی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بی بی سی ملازمین کو گھر جانے کو کہا گیا ہے، بی بی سی کا دفتر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کے فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ اس پورے معاملے کی جانکاری لندن ہیڈ کوارٹر کو دے دی گئی ہے۔ شبہ ہے کہ یہ چھاپہ بی بی سی کے مالیاتی لین دین اور ٹیکس کے ریگولیشن کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
ادھر اپوزیشن نے اس معاملے کو لے کر حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کے ایم پی جے رام رمیش نے بھی موجودہ حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا، “یہاں، ہم اڈانی کے معاملے میں جے پی سی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وہاں، حکومت بی بی سی کے پیچھے پڑی ہے۔