نئی دہلی: گوگل انڈیا نے کمپنی کے مختلف محکموں سے 453 ملازمین کو نکال دیا ہے۔ ملازمین کو ای میل کے ذریعے ملازمت سے ہٹائے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھٹنی جمعرات کی رات دیر گئے کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ملازمین کو برطرفی کا میل گوگل انڈیا کے کنٹری ہیڈ اور نائب صدر سنجے گپتا نے بھیجا ہے۔گزشتہ ماہ ہی گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے کہا تھا کہ وہ اپنی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 6 فیصد یعنی تقریباً 12000 ملازمین کو فارغ کر دے گی۔ فی الحال، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا 453 افراد کی یہ چھٹنی 12,000 کارکنوں کی پہلے اعلان کردہ چھٹنی کا حصہ ہے یا آنے والے دنوں میں مزید ملازمین کو چھانٹاجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کا ایک پیغام بھی برطرفی کے میل کے ساتھ شامل ہے۔ جس میں انہوں نے کمپنی میں ہونے والی برطرفی کی پوری ذمہ داری قبول کی ہے۔