دہلی میں اویسی کے گھر پر پتھراؤ، کھڑکیاں ٹوٹی، اے آئی ایم آئی ایم چیف نے کہا – ہائی سیکیوریٹی زون میں اس طرح کا چوتھا حملہ

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کے اشوک روڈ واقع سرکاری قیام گاہ پر اتوار کی شام کچھ بدمعاشوں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا ہے۔ اس پتھراؤ کے بعد ان کے گھر کی کئی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پولیس کے پاس واقعہ کو لے کر شکایت درج کرائی ہے۔ اسدالدین اویسی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے ان کے دہلی واقعہ قیام گاہ پر پتھراو کیا۔ یہ واقعہ اشوک روڈ علاقے میں اے آئی ایم آئی ایم چیف کے گھر پر شام قریب ساڑھے پانچ بجے ہوا۔

دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کے اشوک روڈ واقع سرکاری قیام گاہ پر اتوار کی شام کچھ بدمعاشوں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا ہے۔ اس پتھراؤ کے بعد ان کے گھر کی کئی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پولیس کے پاس واقعہ کو لے کر شکایت درج کرائی ہے۔ اسدالدین اویسی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے ان کے دہلی واقعہ قیام گاہ پر پتھراؤ کیا۔ یہ واقعہ اشوک روڈ علاقے میں اے آئی ایم آئی ایم چیف کے گھر پر شام قریب ساڑھے پانچ بجے ہوا۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد ایک ایڈیشنل ڈی سی پی کی قیادت میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے ان کے گھر کا معائنہ کیا اور موقع سے ثبوت تلاش کیے۔ اویسی نے سنسد مارگ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ بدمعاشوں کے ایک گروپ نے ان کے گھر پر پتھراؤ کیا اور کھڑکیوں کو توڑ دیا۔ اویسی نے الزام لگایا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر نہیں تھے۔ جب رات 11:30 بجے وہ اپنی قیام گاہ پر پہنچے تو کھڑکیوں کے شیشے ٹوتے ہوئے تھے اور چاروں جانب اینٹ پتھر بکھرے پڑے تھے۔ اویسی کو ان کے گھریلو ملازم نے بتایا کہ بدمعاشوں کے ایک گروپ نے شام قریب 5:30 بجے گھر پر پتھر پھینکے تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com