بی جے پی اور اویسی ’رام شیام کی جوڑی ‘ جہاں بی جے پی کو جتانا ہوتا ہے وہ وہاں پہنچ جاتے ہیں : سنجے راؤت

ممبئی: (اسٹاف رپورٹر)  سنجے راؤت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی پر پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی اور اویسی کو رام شیام کی جوڑی کہا ہے، سنجے راؤت نے کہاکہ اویسی بی جے پی کی بی ٹیم ہے، اویسی کی پارٹی ووٹ کٹوا مشین ہے، رام شیام والا جملہ ان کے اوپر زیادہ فٹ بیٹھتا ہے۔ یہ بات سنجے رائوت نے اویسی کے اس بیان کے بعد کہی ہے جس میں اویسی نے شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے شندے اور ادھو کو رام شیام کی جوڑی کہا تھا، سنجے رائوت نے یہ بھی کہا کہ شیوسینا اکیلے ہی چنائو لڑے گی، ویر ساورکر مہاراشٹر کے مہاپروش اور ویر پتر ہیں، مرکزی حکومت کو انہیں بھارت رتن دیناچاہئے۔ بتادیں کہ اویسی نے ممبرا کے ایم ایم ویلی علاقے میں اسدالدین اویسی نے پروگرام کے دوران شیوسینا پر تنقید کی تھی، جس میں انہو ںنے کہاتھا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار ، سپریا سلے لیڈر بن سکتےہیں ادھو ٹھاکرے اپنے والد کے بیٹے ہونے کی وجہ سےلیڈر بن سکتے ہیں ایک ناتھ شندے دویندر فڈنویس لیڈر بن سکتے ہیں تو کیا مہاراشٹر کے مسلمان شرد پوار، ادھو ٹھاکرے اور شندے جیسے نہیں بن سکتے۔ اویسی نے کہاتھا کہ صرف نعرہ لگانے سے آپ ایک نہیں ہوسکتے، متحد ہوئے، ووٹ دیجئے اور لیڈر بنئے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com