آل مہاراشٹرا سیرت النبی ﷺ کوئز تقسیم انعاما ت میں علماء و دانشوران عظام کی شرکت قابل ستائش

آئندہ سال آل انڈیا سیرت النبی ﷺکوئز کے انعقاد کاعزم جس میں اول انعام حاصل کرنیوالےخوش نصیب کو عمرے کی سعادت 

ممبئی: (محمدطفیل ندوی) مسابقہ طلباء کی صلاحیت و سرگرمیوں کے ساتھ دلچسپی کا ایک حصہ ہوتا ہے، خصوصاً جب ان کےمتعلق ہوتووہ اس میں بالکل سرخروئی کے ساتھ حصہ لینےکی کوشش کرتے ہیں اورپوری مستعدی کے ساتھ اس کے حصول وکامیابی کیلئے کوشش کرتے ہیں ،فی الحال امام الہند فاؤنڈیشن ممبئی کے زیرِ اہتمام آل مہاراشٹر سیرت النبی ﷺ کوئز مسابقہ تحریری شکل میں مدارس و مکاتب اسکول و کالج کے طلباء و طالبات کے درمیان منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد نے جوش و جذبہ سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کرنےکی کوشش کی، ان کی محنت ، ان کے شوق اور جذبہ کو سلام ہےامتحان و نتائج کےتمام مراحل کے بعد ان کی حوصلہ افزائی و انعام و اکرام سے نوازنے کیلئے تقسیم انعامات کا پروگرام عروس البلاد شہر ممبئی میں صابو صدیق کالج المالطیفی ہال کے اندر ۲۵؍فروری ۲۰۲۳ء بروز سنیچر منعقد کیا گیا جس کی صدارت عالیجناب ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب صدرانجمن اسلام ممبئی اورسرپرستی حضرت مولانا محمد انیس الرحمن صاحب قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل و سابق ناظم امارت شرعیہ نے کی اور قیادت و نگرانی حضرت مولانا مفتی محمد انصار صاحب قاسمی و مولانا نوشاد احمد صدیقی نے فرمائی، اس کے علاوہ شہر کی مقتدر شخصیات محب العلماء حضرت مولانا محمدثابت علی نقشبندی ، نجم العلماء مولانا عبدالقدوس شاکر حکیمی، مولانا شمیم اختر ندوی ، علامہ بنی حسنی ، محمود حکیمی ، مفتی محمدشرف الدین قاسمی انوار جامع مسجد ، مولانا محمد رضوان قاسمی ، قاری محمد شاکر سلیم ، بابائے صحافت سرفراز آرزو روزنامہ ہندوستان ، سالار قوم صغیر احمد ڈانگے وسئی، بابائے تعلیم سلیم الوارے ، عالی جناب سلیم سپاری والا اور اسکول وکالج کے پرنسپل واساتذہ کرام کے ساتھ شرکائے مسابقہ اور ان کے والدین نے دلجمعی کے ساتھ شرکت کی ، قاری محمد سعد مجگاؤ نکر کی تلاوت و قاری ابراہیم گوہر کی نعت سےاس پروگرام کا آغاز ہوا اور حالات حاضرہ کو سامنے رکھتے ہوئے زعماء و قائدین نے مختصراً مگر جامع گفتگوکی ، واضح رہے کہ تقسیم انعامات میں ان طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے مرکزی انعامات کے علاوہ ممتاز و اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کی جو تقریباً ۱۷۰؍ شرکاء کی تعداد پر مشتمل تھا ،اول انعام مجموعی ۱۰؍ہزار،دوم انعام ۷؍ہزار،سوم انعام ۵؍ہزار اور دیگر شرکائے مسابقہ کو ٹرافی، میڈل بیگ،ٹرولی، سند اورکتابیں دی گئیں ، اسی طرح تمام شرکائے مسابقہ جنہوں نے حصہ لیا لیکن وہ کچھ نمبرات سے پیچھے رہ گئے ان کو بھی سند اور مختصراً تحفہ دیا جائے گا نیز چند مقتدر شخصیات کو خطیب الاسلام ایوارڈ ، مولانا آزاد ایوارڈ، حسان بن ثابت ایوارڈ، قاری عبدالباسط ایوارڈ، سرسید احمد خاں ایوارڈ ، فخر بہار ایوارڈ، محمودیہ ایجوکیشن ایوارڈ ان کی خدمات جلیلہ کے اعتراف میں ان کو ایوارڈ پیش کیا گیا اسی درمیان پورے پختہ عزائم کیساتھ زعماء و قائدین کی موجودگی میں آئندہ سال ،آل انڈیا سیرت النبی ﷺ کوئز مسابقہ انعقاد کرنے کا عزم اور اول انعام حاصل کرنیوالےخوش نصیب کو عمرےکی سعادت سے سرفراز کیا جائے گا آخر میں حضرت مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا اور تمام مہمانوں کی آمد کا راقم الحروف محمد طفیل ندوی جنرل سکریٹری امام الہند فاؤنڈیشن وکنوینر آل مہاراشٹر سیرت النبی ﷺ کوئز نے شکریہ ادا کیا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com