عبد الباری جامعہ نسواں میں ختم بُخاری شریف کی تقریب، نزہت جہاں مولانا نور عالم خلیل امینی ایوارڈ سے سرفراز

مظفر پور: (نمائندہ) جس وقت ایک چھوٹاسا پودا لگایا تھا، اس وقت کسی کے وہم وگمان میں یہ بات نہ تھی کہ آگے چل کر یہ چھوٹا سا ادارہ دینی تعلیم کے ایک بڑے مرکز میں تبدیل ہوگا،، محترمہ نزہت جہاں نے بتایا کی چھٹا عظیم الشان تقریب ختم بخاری شریف حضرت مولانا سعید الاسلام صاحب نائب مہتمم کی دعوت پر عبد الباری جامعہ نسواں مظفر پور بہار میں حاضری ہوئی تو جامعہ نسواں مظفر پور کی پرنسپل محترمہ عالمہ فاضلہ بی ایڈ تحفہ ناہید صاحبہ نے پرتپاک انداز میں استقبال کیا اور تقریباً سوا گیارہ بجے دن میں حضرت مولانا نشاطِ احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ مہتمم عبد الباری جامعہ نسواں مظفر پور بہار کی صدارت میں حضرت مولانا حافظ و قاری ضیاء اللہ صاحب المظاہری کی تلاوتِ قرآن کریم سے مجلس کا آغاز ہوا اس کے بعد مختلف طالبات جامعہ ہٰذا نے حمد ونعت کا گلدستہ پیش کیا اس کے بعد حضرت مولانا سعید الاسلام صاحب نائب مہتمم عبد الباری جامعہ نسواں مظفر پور بہار نے آۓ ہوۓ تمام علماء وائمہ ودانشورں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ حضرات نے اراکین جامعہ نسواں مظفر پور کی دعوت پر لبیک کہا اور تشریف لاکر ہم اراکین جامعہ کی حوصلہ افزائی کی بہت بہت شکریہ اس کے بعد آخری حدیث کا درس دینے کے لئے ادارہ ہذا کے مؤقر استاذ حضرت مولانا عبد القدیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث عبد الباری جامعہ نسواں مظفر پور بہار کو نہایت ہی ادب واحترام کے ساتھ دعوت درس دیا چنانچہ حضرت شیخ الحدیث صاحب نے تقریباً ڈیرھ گھنٹہ جم کر کلام فرمایا شیخ الحدیث صاحب کے درس بخاری شریف کے بعد ناظم جلسہ مولانا سعید الاسلام صاحب نائب مہتمم نے اعلان کیا کہ ہم نے تمام طالبات فاضلہ وحافظہ ومعلمین ومعلمات وسرپرست طالبات فاضلہ وحافظہ کے لئے انعامات کا انتظام کیا ہے چنانچہ سب سے پہلے حضرت شیخ الحدیث صاحب جامعہ ھذا کے دست مبارک سے حضرت مہتمم صاحب جامعہ ھذا کے کندھے پر شال اور ان کے گلے میں میڈل ڈال کر ان کے دست مبارک میں حضرت قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ایوارڈ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اسی طرح سرپرست فاضلہ وحافظہ

ملکہ پروین والد محمد صدر الحق مرحوم فاضلہ2سعدیہ شمیم والد محمد امتیاز الحق فاضلہ 3رمانہ بشری ولد مولانا حسین فاضلہ 4گل جبیں والد محمد اکرام الحق حافظہ

 کی شال پوشی کی گئی نیز سرپرست جامعہ ہٰذا کی شال پوشی کی گئی ساتھ ہی ساتھ ادارہ ہذا کی ہر دلعزیز پر نسپل صاحبہ نے میرے گلہ میں میڈل ڈالنے کے ساتھ ہی حضرت مولانا خلیل امینی اوارڈ کے ساتھ میرے کندھے پر شال رکھ کر میری عزت افزائی کی میں محترمہ پرنسپل صاحبہ کی بہت شکر گزار ہوں اس کے بعد میرے شوہر مظفر آباد اور دیگر صحافیوں کو میڈل سے نوازا گیا اس کے بعد حضرت ناظم جلسہ نے اظہار تشکر کےلئے ادارہ ہذا کے مہتمم صاحب کودعوت دی حضرت نے آۓ ہوۓ تمام علماء وائمہ ودانشورں کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الحدیث صاحب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com