برلن(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
جرمن گلوکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ارب یورو کے عوض وائٹ ہاوس چھوڑنے کی پیشکش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن گلوکار رولینڈہفٹر نے ٹرمپ کو ایک ارب یورو دینے کیلئے چندہ مہم شروع کر دی ہے اور کہاہے کہ مطلوبہ رقم جمع ہونے پر ٹرمپ کو پیش کر دوں گ جبکہ میری چندہ مہم لوگوں کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ ٹرمپ ایک انتہاء پسند شخص ہیں اور وہ اپنی اس ذہنیت کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے لائق نہیں ہیں۔