شہر چینئی کا معروف ادارہ ” دی نیو کالج “ کو NAAC کی طرف سے ++A حاصل ہوا

چینئی: (ساجد ندوی) جنوبی ہند کی سب بڑی تنظیم مسلم ایجوکیشنل اسوسی ایشن آف سدرن انڈیا(میاسی) کے زیر اہتمام چلنے والا سب مشہورو معروف ادارہ ”دی نیو کالج“ کا نیشنل اسسمنٹ اینڈ اکریڈیٹیشن پیر ٹیم (NAAC PEER TEAM) کی طرف سے بتاریخ 27 اور 28 فروری 2023 کو چوتھے مرحلہ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ NAAC پیر ٹیم نے کالج کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ان کی سرگرمیوں کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ NAAC پیر ٹیم کی تفصیل رپورٹ جمع کرنے کے بعد تقریبا تین چار دن کے بعد نتیجہ جاری کیا گیا اور مجموعی اوسط 4 پوانٹ میں سے نیو کالج نے 3.61حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی کالج کو سات سالہ مدت کے لیے A++ گریڈ سے نوازا گیانیز اس پوانٹ کے ساتھ نیوکالج شہر چنئی کی کالجز میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ واضح ہوکہ تیسرے مرحلہ میں نیو کالج کا گریڈ صرف A تھا۔

 مسلم ایجوکیشنل اسوسی ایشن آف سدرن انڈیا(میاسی) کے تحت1951میں اقلیتی ادارہ کی حیثیت سے نیو کالج کاقیام عمل میں آیا، جس کا مقصد معاشی اعتبارسے کمزور طلباء، خصوصاً مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا اور تعلیمی حیثیت سے معاشرے کی خدمت کرنا تھا جس میں یہ پوری طور پر کامیاب ہے۔فی الحال کالج میں اقلیتی طبقات کے 6000سے زائد طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ آج بھی ہزاروں طلباء ایسے ہیں جو فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کو مفت تعلیم دی جاتی ہے، نیز ضرورت مند طلباء کے لیے دوپہر کے کھانے اور وظائف کا انتظام کیا جاتا ہے۔ نواب محمد عبدالعلی عظیم جاہ، پرنس آف آرکاٹ، میاسی کے چیئرپرسن ہیں۔ جبکہ جناب الیاس سیٹھ صاحب معتمد اعزازی جناب نجم الدین صاحب اعزازی خزانچی ہیں۔

  کالج کے معتمد اعزازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ معاشرے کے معاشی اور تعلیمی لحاظ سے کمزور طبقات کی خدمت کرتا ہے اور ایسے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو کالج کی فیس اداکرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے کالج کو جو گریڈ ملا ہے اس کا انتظار مجھے گذشتہ پچاس سال سے تھا، یہ سب ہمارے کالج کے اساتذہ کی محنت وجانفشانی کا نتیجہ ہے،اگراسی طرح محنت جاری رہی تو انشاء اللہ ہمارا کالج ایک دن اقلیتی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس بشیر احمد نے تمام اساتذہ، ملازمین، عملہ اور طلباء کی اجتماعی کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ کالج کویہ مقام دلانے میں کالج کے تمام عملہ کی کوششیں شامل ہیں۔ کالج کے وائس پرنسپل ایس اے شیخ محمد اور وی کمال ناصر نے کہا: ”نیوکالج کی یہ کامیابی تمام اقلیتی اداروں کی ترقی کا ذریعہ بنے گی۔ IQAC ڈاریکٹر ڈاکٹر انور سعادت نے کہا کہ کالج جو یہ کامیابی ملی اس کے لیے میں اپنی ڈیٹا کا بے حد ممنون ہوں کہ انہوں نے ڈیٹا جمع کرنے میں بڑی محنت کی ہے نیز انہوں کہا کہ میں تمام شعبہ جات کے IQAC ایڈ کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں کہ جنہوں نے اپنے شعبہ کی تفصیلات جمع کرنے میں ہماری مدد کی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com