اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

جنین: دو روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں زخمی ہونے والا ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت نے بچے 14 سالہ ولید سعد داؤد نصار کی موت کی تصدیق کی ہے دو دن قبل جنین میں پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

گذشتہ منگل کو قابض فوج نے جنین کیمپ پر دھاوا بولا، ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا، جس کے دوران مسلح جھڑپوں کے بعد حوارہ آپریشن کرنے والے القسامی عبدالفتاح خروشہ سمیت چھ مزاحمتی کارکن شہید ہو گئے۔

کل فجر کے وقت اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 مزاحمت کاروں کو جنین ضلع کے جبع میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com