عتیق کا انکاؤنٹر کردیا جائے، بی جے پی لیڈر کا مطالبہ

لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم پی ہری نارائن راج بھر نے ایک انتہائی متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ عتیق احمد کو جیل سے نکال کر پولیس مقابلے میں مار دینا چاہیے اور جو بھی پولیس افسر ایسا کرے گا، اس کے لیے ‘سورگ کا دروازہ’ کھل جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بی جے پی لیڈر نے مزید کہا، ”عتیق احمد کو آج انکاؤنٹر میں مارے جانے کا خدشہ ہے۔ امیش پال قتل کیس میں ملوث تمام شارپ شوٹرز کو انکاؤنٹر میں مار دیا جائے۔ عتیق احمد کو بھی جیل سے نکال کر انکاؤنٹر میں مار ڈالا جائے۔ وزیر اعلی یوگی نے مافیا کو مٹی میں ملانے کی بات یوپی اسمبلی اجلاس میں کہی تھی۔ سابق ایم پی راج بھر نے یہ بھی کہا، ’’اس افسر کے لیے جنت کا دروازہ کھل جائے گا جو عتیق احمد کو انکاؤنٹر میں مارے گا‘‘۔ عتیق احمد نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com