برطانیہ کے ارب پتی تاجر نے اسلام قبول کرلیا

برطانیہ کے معروف اور امیر ترین تاجر الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک الفریڈ ولیم بیسٹ بھی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔

کچھ ماہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے مسجد سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کا کیپشن درج تھا کہ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اللہ جسے گمراہ کردے اسےکوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔

حال ہی میں ایلفی بیسٹ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کا کیپش درج تھا، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں سنڈے ٹائمز یو کے نے ایلفی کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایلفی نے 1990 میں ایک فون شاپ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ برطانیہ میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں انکشاف ہوا تھا کہ برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے

(بشکریہ جیو نیوز) 

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com