شیموگہ: کرناٹک کے شیواموگہ کی پولیس نے ایک مسلم نوجوان سے پوچھ تاچھ کی ہے جس نے دو دن قبل ڈپٹی کمشنر دفترکے سامنے احتجاج کے دوران اذان دی تھی۔ایک مسلم تنظیم نے سابق وزیراور بی جے پی رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے مخالف اذاں بیان کے خلاف 17مارچ کو ڈپٹی کمشنر وضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیاتھا۔دوران احتجاج ایک نوجوان نے اذاں دی تھی جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر آگیا۔ کہاجاتا ہے کہ احتجاجیوں نے ودھان سودھا کے سامنے بھی اذاں دینے کی دھمکی دی تھی۔ شیموگہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس جی کے متھن کمار نے بتایاکہ نوجوان کو بلا کرپوچھ تاچھ کی گئی اور اس سے کہاگیاکہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرے۔ نوجوان کو گرفتار نہیں کیاگیا۔