نئی دہلی: کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت جمعہ کو رد کردی گئی ہے، لوک سبھا سکریٹریٹ سےاس ضمن میں جمعہ کو ایک خط جاری کیاہے۔ ہتک عزت کیس میں سورت کی عدالت نے جمعرات کو انہیں دو سال کی سزا سنائی تھی، راہل گاندھی نے ۲۰۱۹ میں کرناٹک میں ایک پروگرام کے دوران مودی سرنیم کو لے کر بیان دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ سبھی چوروں کی کنیت مودی کیوں ہوتی ہے۔ اس معاملے میں سورت کورٹ نے انہیں سزا سنائی ، سپریم کورٹ نے ۲۰۱۳ میں فیصلہ دیا تھا کہ اگر کسی عوامی شخصیت جیسے ممبر اسمبلی، ممبر پارلیمنٹ کو دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا دی جاتی ہے تو اس کی رکنیت رد کردی جائے گی، سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر سزا کے خلاف اوپری عدالت میں اپیل کرتا ہے تو یہ نافذ نہیں ہوگا، بتادیں کہ راہل گاندھی وائناڈ سے لوک سبھا کے رکن تھے، ۲۰۱۹کے لوک سبھا انتخاب میں وائناڈ سے راہل گاندھی تقریباً ا ٓٹھ لاکھ ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔