راہل گاندھی جب بولتے ہیں تو دنیا سنتی ہے، اس لئے انہیں پارلیمنٹ میں بولنے سے روکا گیا: پون بنسل

کانگریس لیڈر پون بنسل نے کہا ”کانگریس کے علاوہ آج کے وزیر اعظم سے قبل چھ وزرائے اعظم رہ چکے ہیں اور ان سے ہمارے اختلافات بھی تھے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وہ جمہوریت پر حملہ کریں لیکن آج ایسا ہو رہا ہے۔ دنیا جن نہرو کا نام عزت کے ساتھ لیتی ہے ان کے خلاف بھی باتیں کی جاتی ہیں۔”

پون بنسل نے کہا ”راہل گاندھی نے انگلینڈ میں کہا تھا، کہ ہندوستان میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ یہ کون نہیں جانتا۔ کئی بین الاقوامی ادارے یہ کہہ چکے ہیں کہ ہندوستان آج کچھ حد تک آزاد ہے۔ کیا اس سے ہمیں شرم نہیں آنی چاہئے؟ راہل گاندھی کی بات کو پکڑ کر پارلیمنت میں نہیں بولنے دیا گیا، کیونکہ جب وہ بولتے ہیں تو دنیا سنتی ہے۔”

لڑائی قانونی طور پر اور سڑک، دو محاذوں پر لڑی جائے گی، سلمان خورشید

سلمان خورشید نے کہا ”لڑائی اب دو محاذوں پر ہے۔ ایک قانون کے ذریعے لڑی جائے گی اور دوسری سڑکوں پر ۔لندن میں راہل نے جو کہا وہ مودی حکومت کے خلاف اور ملک کے خلاف نہیں ہے۔ بلکہ میں سمجھتا ہوں جب حکومت کی کمیموں پر بولا جاتا ہے تو ملک مضبوط ہوتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں کانگریس کا کارکن ہوں۔”

بزدل ہے اس ملک کا وزیر اعظم: پرینکا گاندھی

راج گھاٹ پر کانگریس کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا ”مجھ پر کیس لگا دو، جیل لے جاؤ، میں کہتی ہوں کہ اس دیش کا پردھان منتری کائر (بزدل) ہے۔”

کوئی تکبر سے ہمیں کچلنے کی کوشش کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، کھڑگے

راج گھاٹ پر کانگریس کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگےنے کہا ”آج ہم سبھی لوگ اس گاندھی جی کی یادگار راج گھاٹ پر یہ دکھانے کے لئے آئے ہیں کہ ہم سب لوگ یکجا ہو کر راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ ستیہ گرہ یہ صرف آج کے لئے ہے لیکن ایسے سینکڑوں ستیہ گرہ ملک بھر میں ہوں گے۔ بی جے پی حکومت اور مودی جی ہمیں کمزور سمجھ رہی ہے۔ اگر کوئی شخص تکبر سے ہمیں کچلنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب دینے کی قوت ہمارے پاس موجود ہے۔”

بی جے پی راہل گاندھی کو بولنے نہیں دے رہی، وہ ملک اور عوام کے لئے لڑ رہے ہیں: ملکارجن کھڑگے

سنکلپ ستیہ گرہ میں شرکت کے لئے راج گھاٹ پہنچنے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ”بی جے پی راہل گاندھی کو بولنے نہیں دے رہی۔ راہل گاندھی ملک کے لیے اور عوام کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہم نہیں رکیں گے۔ آج ہم گاندھی اسمارک جا رہے ہیں اور وہاں ستیہ گرہ کریں گے۔”

راج گھاٹ پہنچے، کھڑگے، پرینکا اور دیگر کانگریس لیڈران

کانگریس کے سنکلپ ستیہ گرہ میں شرکت کے لئے ملکارجن کھڑگے، پرینکا گادندھی اور دیگر پارٹی لیڈران راج گھاٹ پہنچ گئے ہیں۔ ستیہ گرہ میں جے رام رمیش، کے سی وینو گوپال بھی پہنچ چکے ہیں۔

دہلی پولیس نے کانگریس کو راج گھاٹ پر دھرنے کی اجازت دینے سے کیا انکار

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس آج ملک گیر تحریک چلا رہی ہے۔ راجدھانی دہلی میں مہاتما گاندھی کی یادگار راج گھاٹ پر کانگریس کے اہم لیڈران ایک روزہ دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا، خبر ہے کہ دہلی پولیس نے کانگریس کو مہاتما گاندھی کی یادگار راج گھاٹ پر دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری (انچارج تنظیم) کے سی وینوگوپال نے کہا ”پارلیمنٹ میں ہماری آواز کو خاموش کرنے کے بعد حکومت نے ہمیں باپو کی سمادھی پر بھی پرامن ستیہ گرہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com