تریپورہ اسمبلی میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی کیمرے میں قید، ویڈیو وائرل!

تریپورہ میں برسراقتدار بی جے پی کے رکن اسمبلی جدب لال دیب ناتھ اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئے ہیں۔ بی جے پی تریپورہ کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ پارٹی جلد ہی انھیں نوٹس جاری کر وضاحت طلب کرے گی۔

اسمبلی اجلاس کے دوران دیب ناتھ کے ذریعہ موبائل پر قابل اعتراض چیز دیکھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مبینہ وائرل ویڈیو کے مطابق رکن اسمبلی اپنے موبائل پر کچھ فحش مواد دیکھ رہے تھے۔ واضح رہے کہ نو تشکیل تریپورہ اسمبلی کا پہلا تین روزہ اجلاس 24 مارچ اور 28 -27 مارچ کو منعقد کیا گیا تھا۔

بہرحال، وائرل ویڈیو کے پیش نظر بی جے پی رکن اسمبلی کی تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر انمیش دیب برما نے کہا کہ سبھی رکن اسمبلی ذمہ دار شخص ہیں اور انھیں اپنے اعمال سے دوسروں، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک بری مثال نہیں بننی چاہیے۔ دیب برما نے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سی پی ایم اور کانگریس نے بھی دیب ناتھ کی تنقید کی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر برجیت سنہا نے کہا کہ اسمبلی کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔ ہم سبھی کو ایوان کی کارروائی اور کارگزاری پر دھیان دینا چاہیے۔ اس کے باوجود ناتھ نے ایوان کے وقار کو نقصان پہنچانے والی فحش ویڈیو دیکھی۔ انھوں نے کہا کہ اگر بی جے پی میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات ہیں تو اسے ناتھ کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

جب خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے اس معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی دیب ناتھ سے رابطہ کیا تو انھوں نے الزام کو سرے سے مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ میں اسمبلی اسپیکر (بسوابندھو سین) اور ریاستی پارٹی صدر (راجیب بھٹاچاریہ) سے بات کروں گا اور پھر میں اگلا قدم اٹھاؤں گا۔

واضح رہے کہ دیب ناتھ 16 فروری کو ہوئے اسمبلی انتخاب میں پہلی بار شمالی تریپورہ میں باگباسا سیٹ سے ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ 55 سالہ بی جے پی لیڈر دیب ناتھ تریپورہ ریاستی یونٹ کے سکریٹری بھی ہیں۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *