مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے، کہیں بی جے پی فسادات نہ بھڑکا دے۔ وہ نہیں سمجھتے کہ بنگال کے لوگ تشدد پسند نہیں کرتے۔ فسادات بنگال کی ثقافت نہیں ہے۔ ہم فساد نہیں کرتے، عام لوگ فساد نہیں بھڑکاتے۔ جب بی جے پی اپنے دم پر ایسا نہیں کر سکتی تو وہ فساد بھڑکانے کے لیے لوگوں کی خدمات کرائے پر حاصل کرتی ہے۔