منہ دھلاتی نہیں غنچوں کا عروس شبنم
گرد آلود ہے کلیوں کی قبا میرے بعد
سیتامڑھی: (مظفر عالم) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی کی رحلت کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ، بلکہ مختلف شعبہائے زندگی میں غیر معمولی انقلابی کارناموں والی عبقری شخصیت کی رحلت کا غیر معمولی اندوہناک واقعہ ہے جس نے لاکھوں دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
وہ فکر و فن ، تحقیق و تصنیف کے علاوہ متعدد میدانوں میں انمنٹ اور جاوداں نقوش چھوڑ گئے ہیں، وہ فکر و نظر ، تنظیم و دعوت ، اخلاق و آداب ، جرأت و استقامت سے بے شمار تعداد کو لیس کرکے چلے گئے ہیں ، ان کی فکری بصیرت ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے سنگ میل تھی۔
اللہ تعالیٰ ملت اسلامیہ ہندیہ کو اس کا نعم البدل عطا کرے۔ آمین