عتیق احمد اور اس کے بھائی کا قتل، بیٹے اسد کی تدفین کے کچھ گھنٹوں بعد ہی گولی ماردی گئی

لکھنو: عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو پریاگ راج میں گولی مار کر قتل کردیا گیاہے ۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق پریاگ راج میڈیکل کالج کے پاس یہ واردات رونما ہوئی۔ دونوں کو ہی دس سے زائد گولی ماری گئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ عتیق اور اس کے بھائی اشرف کو میڈیکل کے لیے لے جایا گیا تھا۔ غورطلب ہے کہ دو دن قبل عتیق احمد کے بیٹےاسد کو انکاونٹر میں مار دیا گیا تھا جس کی آج تدفین ہوئی تھی اور تدفین کے چند گھنٹوں بعد ہی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com