عتیق اور اشرف کے قتل کے بعد یوپی میں ہائی الرٹ پریاگ راج میں دفعہ 144 نافذ، وزیر اعلی ہاؤس میں اعلی سطحی میٹنگ، سوشل میڈیا پر بھی نظر

لکھنو: الہ آباد میں عتیق احمد اور اس کے بھائی کے دردناک قتل کے بعد پوری ریاست میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی ہاوس میں اعلی سطحی میٹنگ ہورہی ہے۔ لائیو ہندوستان ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق پولس کے اعلی اہکار اور وزارت داخلہ کے اہم ذمہ دار میٹنگ میں موجود ہیں۔ میٹنگ میں پریاگ راج کے پولس افسروں پر کارروائی کے تعلق سے بھی فیصلے کا امکان ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزارت داخلہ کے سکریٹری سنجے پرساد کو پریاگ راج جانے کا حکم دیا ہے۔ پریاگ راج کی کمان سنجے پرساد سنبھالیں گے۔ وہیں پریاگ راج میں دفعہ ۱۴۴ لگادی گئی ہے۔ قتل کی واردات کے بعد علاقے میں سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کیے ہیں، ریاست میں پولس پٹرولنگ بڑھادی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی باریکی سے نگاہ رکھی جارہی ہے، افواہ پھیلانے والوں اور اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں پر بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com