پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں فوجی گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے پانچ فوجی جوان جھلس جانے سے جان بحق ہوئے۔اس حادثہ میں کئی جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔
پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں فوجی گاڑی میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس وجہ سے پانچ فوجی جھلس جانے سے جاں بحق ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں جمعرات کے روز فوجی گاڑی میں پراسرار طورپر آگ نمودار ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ دیگر فوجی اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم اس حادثے میں پانچ فوجی برسر موقع ہی از جان ہوئے۔حادثے میں مزید کئی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی گاڑی پر آسمانی بجلی گر آنے کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی ہے۔ تاہم فوج نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق پانچ لاشوں کو نکالا گیا۔
اس واقعے کی وجوہات کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اور فوج تحقیقات کر رہی کہ گاڑی میں آگ دستی بم یا آسمانی بجلی ہونے کی وجہ سے لگ گئی ہو۔واضح رہے کہ علاقہ میں گزشتہ روز سے شدید بارش ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں جمعرات کو سہپر پیش آیا۔ آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بھیانک آگ نے گاڑی کے آگے اور پیچھے کے حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔حکام نے بتایا کہ آگ کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی، اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔