راہل گاندھی نے اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر دیا، آج گھر خالی کرنے کی تھی آخری تاریخ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے رکن پارلیمنٹ کے طور پر ملا اپنا سرکاری بنگلہ آج پوری طرح خالی کر دیا۔ راہل گاندھی کو مودی سر نیم معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عدالت نے انھیں لوک سبھا کی رکنیت سے منسوخ قرار دیا تھا۔ ان کی پارلیمانی رکنیت جانے کے بعد سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور آج 22 اپریل کو بنگلہ خالی کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ دی گئی تاریخ کا خیال رکھتے ہوئے راہل گاندھی نے 22 اپریل کو 12 تغلق لین واقع اپنا سرکاری بنگلہ خالی کر دیا۔ فی الحال وہ اپنی ماں سونیا گاندھی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو راہل گاندھی سرکاری بنگلہ سے اپنا سامان منتقل کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ آج وہ بنگلہ کی چابی لوک سبھا سکریٹری کو سونپ دیتے، لیکن ہفتہ کے روز تعطیل کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو راہل گاندھی سرکاری بنگلہ سے اپنا سامان منتقل کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ آج وہ بنگلہ کی چابی لوک سبھا سکریٹری کو سونپ دیتے، لیکن ہفتہ کے روز تعطیل کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکے۔

بہرحال، راہل گاندھی کے ذریعہ سرکاری بنگلہ خالی کرنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ان کی تعریف کی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انھوں لکھا کہ ”راہل گاندھی نے لوک سبھا کے حکم پر تغلق لین میں واقع اپنے سرکاری بنگلے کو خالی کر دیا ہے۔ عدالت نے انھیں اپیل کے لیے 30 دن کا وقت دیا تھا۔ ایچ سی یا اے سی سی انھیں پھر سے بحال کر سکتی ہے، لیکن ان کا بنگلہ چھوڑنے کا فیصلہ اصولوں کے تئیں ان کے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔”

واضح رہے کہ راہل گاندھی کو جب سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تو انھوں نے لوک سبھا سکریٹریٹ کو ایک خط لکھا تھا جس میں بنگلہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ خط میں کہا گیا تھا کہ ”پچھلے چار بار سے لوک سبھا کے منتخب رکن کے طور پر یہاں گزارے اپنے وقت کی اچھی یادوں کے لیے احسان مند ہوں۔ اپنے حقوق کے تئیں جانبداری کے بغیر میں یقیناً آپ کے لکھے خط پر عمل کروں گا۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com