بہار میں بے روزگار نوجوانوں کو نتیش حکومت نے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ ٹیچر بھرتی کا انتظار کر رہے لوگوں کے لیے یہ خبر بے حد خوش آئند ہے کہ 1 لاکھ 78 ہزار ٹیچر بحالی پر کابینہ کی مہر لگ گئی ہے۔ یہ جانکاری بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ٹیچر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔
تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”نوجوانوں کے لیے خوشخبری! بہار میں نوکریاں ہی نوکریاں۔” وہ آگے لکھتے ہیں ”مہاگٹھ بندھن کی بہار حکومت نے آج کابینہ میں 178000 سے زیادہ ٹیچرس کی بحالی پر مہر لگا دی ہے۔ جلد ہی تقرری کا عمل شروع ہو جائے گا۔” اس پوسٹ میں وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ”کابینہ میں کچھ دن پہلے ہی بہار پولیس میں 75 ہزار 543 عہدوں پر تقرری کی منظوری دی گئی تھی۔ اس میں 68 ہزار 360 عہدوں پر براہ راست بھرتیاں ہوں گی۔”
युवाओं के लिए खुशखबरी!#बिहार में नौकरियां ही नौकरियां!
महागठबंधन की बिहार सरकार ने आज कैबिनेट में 1,78000 से अधिक शिक्षकों की बहाली पर मुहर लगा दी है। शीघ्र ही नियुक्ति प्रक्रिया शुरू हो जाएगी।
कैबिनेट में कुछ दिन पूर्व ही बिहार पुलिस में 75,543 पदों पर नियुक्ति की स्वीकृति… pic.twitter.com/M8qghRna5N
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) May 2, 2023
واضح رہے کہ ان بھرتیوں کے لیے نوٹیفکیشن بہار پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری ہو سکتا ہے۔ کابینہ سے پاس ہونے کے بعد ٹیچرس کی بھرتی ریاست کے سبھی ضلعوں میں ہوگی۔ اس کے لیے سبھی ضلعوں سے ریزرویشن روسٹر مانگے جائیں گے۔ روسٹر ملنے کے بعد عہدوں کی تقسیم ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں ریاست وار اور کیٹگری وار بھرتیوں کی تفصیل دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیچرس کی نئی بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے لے کر ریزلٹ اور امتحان سلیکشن تک کے عمل کی ذمہ داری بی پی ایس سی کو دی جا سکتی ہے۔ آفیشیل نوٹیفکیشن مئی کے آخری ہفتے تک جاری ہو سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹیچر بھرتی کے لیے اصولوں میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے اصول کے تحت خواتین کو نئی بھرتی میں خصوصی ریزرویشن ملے گا۔ اتنا ہی نہیں، اب کابینہ کی مہر کے بعد سی ٹیٹ اور ایس ٹیٹ پاس امیدواروں کو راحت ملنے والی ہے۔