شرد پوار ایک قد آور لیڈر ہیں اور اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی طاقت رکھتے ہیں اور بی جے پی سے مقابلہ کر سکتے ہیں: سراج مہدی
نئی دہلی: (ملت ٹائمز) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدرشرد پوار نے جوں ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اس کے بعد سے ریاست بھر میں پارٹی کارکنوں نے احتجاج کرکے ان سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اسی کڑی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کے چیئر مین سراج مہدی نے خط لکھ کر شرد پوار سے استعفیٰ واپس لینے کی مانگ کی ہے ۔انہوں نے خط میں لکھا کہ گذشتہ چار روز قبل دہلی میں عیدملن کے پروگرام میں شرد پوار دو گھنٹے تک موجود رہے جس کی گونج ابھی تک باقی ہے جس کے ذریعہ ملک کو جوڑنے اور سب کو مل کر آگے بڑھنے کی راہ دکھائی اور ایکتا کے پیغام کو عام کیا گیا ۔ اسی درمیان صدر شرد پوار کے استعفیٰ کی خبر پارٹی کارکنان و لیڈران کو صدمے میں ڈال رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوک سبھا الیکشن 2024 میں سبھی نے شرد پوار کی قیادت میں قدم سے قدم ملاکر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا جس کا ثبوت دہلی میں منعقد ہوئی عید ملن تقریب تھی ۔انہوں نے کہا کہ شرد پوار ایک قدآور لیڈر ہیں اور اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی طاقت رکھتے ہیں اور بی جے پی سے مقابلہ کر سکتے ہیں ۔سراج مہدی نے مزید کہا کہ اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنان نے فون کرکے گزارش کی ہے کہ میں آپ سے بات کروں اور ان کے دل کی بات کہو کہ آپ صدر کے عہدے پر بنے رہیں آپ کے ہونے سے ہی پارٹی مضبوط ہے ۔