بہار سرکار مدارس کے طلبہ کیلئے رکاوٹ بن رہی ہے: مولانا کبیرالدین فاران مظاہری

مسر والا: (پریس ریلیز) مولانا کبیرالدین فاران مظاہری صدر آل انڈیا سماج سدھار سمیتی نے جناب نتیش کمار صاحب وزیر اعلیٰ بہار وڈی۔جی۔پی۔،جی۔آر۔پی۔ اور آر۔پی۔ایف کو خط کے ذریعہ آگاہ کیاہے کہ آپ کے علم میں ہے کہ رمضان المبارک کے بعد بہار کے ہر ضلع سے بچے مدارس میں داخلے کے لیے گجرات، مہاراشٹر، اتر پردیش کا سفر کرتے ہیں۔

     یہ حقیقت ہے کہ بہار کے مدارس میں دیگر ریاستوں کے مدارس کے مقابلے کھانے اور رہائش کی اتنی سہولتیں نہیں ملتی۔

مولانا فاران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بہار کے آر پی ایف ٹیم نے ٹرین میں سفر کرنے والے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کانمونہ یہ ہے کہ کل دانا پور ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف نے 36 بچوں کو ٹرین سے اتار دیا۔ بچوں کا انٹرویو لینے کے بعد واضح ہوگیاتھا کہ وہ بچے صرف تعلیم کے لیے جا رہے ہیں یہاں تک کہ جو استاد طالب علم کو اپنے ساتھ لے جا رہے تھے ان کو بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ پچھلے سال بھی سامنے آیا تھا اور ہم نے اس پر اپنااحتجاج درج کروایاتھا۔ اس سال بھی ایسا ہو رہا ہے اور ہونے کی امید بھی ہے۔

ایسا کرکے حکومت تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے جو کہ انسانیت اور ملکی قانون کے بھی خلاف ہے۔

مولانا فاران صدرسمیتی نے جناب نتیش کمار چیف منسٹر بہار سرکار سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے گزارش ہے کہ R.P.F اور G.R.P کو سختی سے ہدایات کریں کہ وہ طالب علموں کو ڈرانے،دھمکانے اور علم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، اسی طرح جن بچوں کو انہوں نے ٹرین سے اتاراہے ان کوان کے اسٹیشن تک کا ٹکٹ رزرویشن کا انتظام کر کے دیاجائے جہاں وہ سفر کر رہے ہیں۔

امید ہے کہ آپ متعلقہ افسر کے خلاف سخت نوٹس لیں گے اور بچوں کو ہراساں کرنے اور تعلیم کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں گے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com