ممبئی: بہار فاؤنڈیشن ممبئی کاستائشی پروگرام بہ تعا ون پاسبان ادب بروز جمعہ ۵ مئ سنہ ۲۰۲۳ بمقام اسلام جمخانہ مرین لائنس منعقد ہوا۔ کرونا کے باعث بہار فائونڈیشن ممبئی کا اجتماعی پروگرام معمول کے مطابق منعقد نہیں ہو پا رہا تھا، پھر یہ کہ حال ہی میں بحیثیت چیر مین بہار فائونڈیشن ممبئی قیصر خالد آئی ۔پی۔ایس۔ کا تقرر عمل میں آیا ہے۔اس نسبت سے ستائشی پروگرام کا انعقاد عمل میں آ یا۔مذکورہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی بہار اسمبلی کے چیرمین د یو یش ٹھا کر شریک ہوئے۔ دیگر مہمانان میں شہزاد حسین ریٹائرد آئ۔اے۔ایس،وجے گوتم آئ۔اے۔ایس، امتیاز الرحمن یو۔ٹی۔آئ۔ چیرمین شمشاد جی۔ایس۔ٹی۔ کمشنر،سنجیو کمار سنگھ کسٹم کمشنر ،ڈاکٹر انیل کمار مشہور کارڈ یو لی جسٹ، پروفیسر فیروز احمد شیخ، بہار فائونڈیشن کے سابق جنرل سکریٹری احسن حسین ،جوائنٹ سکریٹری مِلن پانڈے،خزانچی نرنجن کمار،کو آرڈینیٹر تنویر جی، ترجمان منوج سنگھ راجپوت،پاسبان ادب کے سکریٹری صادق، پردیپ سنہا،رنجیت یادو، طفیل انصاری،ڈاکٹر فراز،ڈاکٹر روی شنکر،ڈاکٹر مدثر،ڈاکٹر سواتی،انڈر سکریٹری کویتا کمار ،مہاراشٹر اسمبلی کے رکن جناب کپل پا ٹل صاحب خاص مدعوئین میں شامل ہوئے۔ قومی ترانے کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔بہارفائونڈیشن گے چیرمین جناب قیصر خالد آئ۔پی۔ایس۔ نے مہمانوں کا استقبال کیا،اپنی افتتاحی تقریر میں انھوں نے بہار فاونڈیشن کے قیام کی تفصیل بتائی۔فائونڈیشن کے سابق بانی چیرمین جناب روی شنکر اور ابھے کمار جی کی خدمات کا تذکرہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ فائونڈیشن کا بنیادی مقصد اہل بہار ممبئ کے عام روابط،ان کی ذمہ داری اوران کے خدمات کے تعلق سے ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اہل بہارممبئی کو اس بات کی تلقین کرنی ہے کہ جہاں وہ اپنے وطن کو دل و دماغ میں بسائے ہوئے رہتے ہیں وہیں انھیں مہاراشٹر کی سماجی،تعلیمی اور سیاسی زندگی سے جڑ کر رہنے کی ضرورت ہے۔یونٹ ٹرسٹ آف انڈیا کے چیرمین امتیاز الرحمن نے اپنی تقریر میں اہل بہار ممبئی کی ستائش کی اور کہا کہ وہ یہاں زندگی کے ہر شعبہ یاں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں اور اعلی عہدوں پہ فائز ہیں۔جناب شہزاد حسین ریٹائرڈآئ۔اے۔ایس۔ اے نے کہا کہ وہ سبکدوش ہونے کے بعد بھی متحرک ہیں،ابھی نئی ممبئی میں مقیم ہیں اور وہاں کے اہل بہار وغیراہل بہار کو اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ سابق چیرمین جناب ابھے کمار نے بہار فائونڈیشن ممبئ کی تشکیل اور اسکے ابتدائی مراحل ے تعلق سے جانکاری فراہم کی۔انھوں نے بتایا کہ سائن دھاراوی ممبئی کے شیونری بلڈنگ میں بہار فائونڈیشن ممبئی کو ہمیں توسیع اور فروغ دینے میں ہمیں کافی مدد ملی۔شروعاتی دور میں انجمن باشند گان بہار ممبئ کے سابق جنرل سکریٹری پروفیسر فیروز احمد شیخ،سابق صدر مرحوم شاہ عالم منشی،مر حوم سعید بکل والا،احسن حسین شیخ، انور کمال،مشتاق شیخ، زاہد شیخ اور ہابیل بھائی اور دیگر حضرات نےبہار فائونڈیشن کو زبردست تعاون پیش کیا۔فائونڈیشنن نے کینسر مریضوں کے علاج اور خدمات کے لئے زبردست کام کیا ہے۔فائونڈیشن کی سکریٹری کویتا میڈم نے بہار کے ہر علاقے کے مکھیا سے رابطہ قائم کیا جسکے نتیجے میں اب تک اٹھا رہ سو چالیس مریضوں کا علاج کرایا جا چکا ہے،علاج کے اخراجات چودہ کرور ساٹھ لاکھ ادا کئے جا چکے ہیں۔ ا بھے جی نے اس سلسلے میں بری کامیا بی یہ بتائی کہ مظفر پور میں کینسر کے مریضوں کا فائونڈیشن کی کو شیشوں سے اسپتال قائم ہو چکا ہے جہاں اب علاج کے لئے لوگ پہنچ رہے ہیں۔ مہمان خصوصی دیویش چندر ٹھاکر نے اپنے صدارتی خطبے میں مہا راشٹر اور بالخصوص ممبئی سے اپنے پرانے رشتے کا تذکرہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ ان کی تعلیم پونے اور ممبئ میں ہی ہوئی ہے۔مراٹھی زبان سے انھیں زبر دست رغبت ہے اور وہ عام مراٹھی داں کی طرح بات چیت کر تے ہیں۔انھوں نے پروگرام میں موجود حاضرین اور اہل بہار سے صوبہ بہار کی ترقی کا ذکر کیا۔ ممبئ میں بی۔پی۔ٹی۔میں بہار بھون کی تعمیر کے لئے جو پلاٹ مہاراشٹر حکومت نے منظور کیا ہے اس کے لئے حکومت مہاراشٹر کا شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے اپنی تقریر میں بہار کے وزیر اعلی نیتیش کمار کی قیادت اور ان کی خدمات کا تذکرہ کیا،انھوں نے بتایا کہ بہار نیتیش کمار جی کی قیادت میں بہت ہی تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔آنے والے سالوں میں ملک کے صف اوّل میں صوبہ بہار کا شمار ہو سکتا ہے۔کرونا کے موقع سے ابرار احمد شیخ کی قیادت میں بہار کے جن نوجوا نوں نے متا ثرہ افراد کی خدمت کی تھی انھیں مہمان خصوصی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ ےنوازاگیا اور ان کی پذیرائی ہوئی۔انڈر سکریٹری کویتا کماری نے مہمان خصوصی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔