کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل انجام پا چکا ہے اور 2615 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے۔ اب سبھی کو 13 مئی کا انتظار ہے جب انتخابی نتیجہ جاری کیا جائے گا۔ آج چھوٹے موٹے واقعات کے درمیان بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل کر ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ریاست میں اہم مقابلہ کانگریس اور بی جے پی امیدواروں کے درمیان ہی ظاہر ہو رہا ہے، جبکہ کچھ سیٹوں پر جے ڈی ایس امیدوار مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔