مولانا بدرالدین اجمل کی نتیش کمار ، تیجسوی یادو، لالو یادو اور شردپوار سے ملاقات

2024 کے لوک سبھا الیکشن سے پہلے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تحت، ان کی دعوت پرآ سام کی اہم پارٹی اے آئی يو ڈی ایف کے صدر مولانا بدر الدین اجمل اپنے تین ایم ایل اے کی ساتھ 12مئی 2023 کو پٹنہ پہونچے اور نتیش کمار تجسوی یادو نیز لالو یادو سے ملاقات کی۔ دوران ملاقاتِ 2024 کے لوک سبھا اليكشن سے متعلق بہت سے اہم معاملات زیر بحث رہے ۔مولانا بدرالدین اجمل اور ان کے رفقاء نے آسام کے سیاسی حالات سے ان حضرات کو واقف کرایا اور 2024 کے الیکشن میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔

دوسری طرف 13مئی 2023 کو مولانا بدرالدین اجمل کی قیادت میں ان کی پارٹی کے اہم رکن نے ممبئی میں این سي پي لیڈر شرد پوار سے ملاقات کی ہے، 2024 کے الیکشن سے متعلق بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com