آل انڈیا مجلس مشاورت کی ایک اہم میٹنگ ہوئی منعقد 28 مئی کو پٹنہ میں ریاستی سطح کے اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کا کرنے کا لیا گیا فیصلہ

مظفر پور: (نزہت جہاں) چندوارہ واقع پروفیسر ڈاکٹر ابوذر کمال الدین صاحب کی رہائش پر ان کی صدارت آل انڈیا مجلس مشاورت کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ اس میں شرکت کے لئے دلی سے مشاورت کے سابق قومی صدر جناب نوید حامد، سیکریٹری ضحیٰ صاحب پہنچے۔ جناب ضحیٰ صاحب نے کہا کہ پرانی مجلس کو فعال کرنے اور اس کو مستحکم کرنے کے مقصد سے آج کی اس مٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 28 مئی کو پٹنہ میں ریاستی سطح پر ایک اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں نئی آفس اور نئی کمیٹی کے تشکیل پانے کا قوی امکان ہے۔ جناب ضحیٰ نے پٹنہ کی اجلاس میں 28 تاریخ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی موجود لوگوں سے اپیل کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن عزیز نے مشورہ دیا کہ اغراض و مقاصد کی کاپی اردو زبان میں تمام ممبران کو دستیاب کرائی جانی چاہئے۔ نشست میں تنظیم امارت شریعہ مظفر پور کے صدر محمد شعیب، سیکریٹری مدرسہ داراتکمیل جنید انور، ساماجک رہنما وصی الحق رضوی، سینیٹر، سیکریٹری انجمن ترقی اردو و اسلامیہ ڈگری کالج مظفر پور ڈاکٹر نور عالم خان، صدر ایوان ادب ڈاکٹر محمد مطیع الرحمن عزیز، ہندوستانی عوامی مورچہ سیکولر کے ریاستی نائب صدر سنجر عالم، صحافی و تاریخ نویس محمد آفاق اعظم، نائب صدر انجمن ترقی اردو مظفر پور سید محمد سلیمان اختر، گاندھی وادی رہنما شاہد کمال، راجد ریاستی جنرل سیکریٹری محمد شبیر انصاری، شاہنواز احمد، محمد قمر سبحانی، سیکریٹری وقف بورڈ مظفر پور شمیم اختر، محمد اسلم آزاد، پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد صدیقی، شاہ علوی القادری، سابق ڈپٹی میئر سید ماجد حسین، ریاستی کنوینر قومی اساتذہ تنظیم بہار، صحافی و نائب صدر انجمن ترقی اردو مظفر پور محمد رفیع، رکن مجلس عاملہ اردو فورم مظفر پور سید ریاض احمد عرف ننھو بھائی، حسم مظفر، محمد اشتیاق، ایڈوکیٹ اسلم آزاد، سیکریٹری سینیئر سیٹیزن ملی کونسل قیصر عالم وغیرہ شامل تھے جنہوں نے اپنا قیمتی مشورہ پیش کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com