بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے کی ملاقات

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج راجدھانی دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو لوک سبھا انتخاب 2024 کے پیش نظر انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس کی زبردست کامیابی کے بعد یکساں نظریہ کی حزب مخالف پارٹیوں میں اتحاد کو لے کر سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com