مسلم ہوٹل مالک اور اس کی حاملہ بہن کی پٹائی تلنگانہ میں ہندو تو وادیوں نے جے شری رام کے نعرے لگوائے، پٹائی سے حمل ضائع

حیدرآباد:  ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ ہندو تو وادیوں کی بھیڑ نے مسلم ہوٹل مالک اور اس کی حاملہ بہن کی پٹائی کی ہے، پٹائی کی وجہ سے حاملہ کا حمل بھی ضائع ہوگیا ہے۔ صحافی اشرف حسین نے ٹوئٹر پر واقعے کی کچھ ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ’’ مسلم ہوٹل والے کو جے شری رام کے نعروں کے درمیان پیٹا گیا، بیچ بچائو میں آئی اس کی ماں اور حاملہ بہن کو بھی چوٹ آئی ہیں، الزام ہے کہ اس کا بہن کا حمل ضائع ہوگیا بچے کی موت ہوگئی۔ معاملہ تلنگانہ کے نرسا پور کا ہے، خواجہ معین الدین نامی مسلم ہوٹل والے کی گیس سلینڈر لانے والے ڈرائیور لنگم سے بحث اور تکرار کے بعد بی جے پی کونسلر اور ہندو تنظیموں کے لوگ ڈرائیور کی حمایت میں اتر آئے، اسے ہوٹل سے سڑک تک پیٹتے ہوئے لاتے ہیں، بیچ بچائو میں آئی اس کی ماں اور حاملہ بہن کو بھی چوٹیں آتی ہیں، خبر یہ بھی ہے کہ بچے کی پیٹ میں ہی موت ہوجاتی ہے، پولس معین الدین کو گرفتار کرکے لے جاتی ہے لیکن اس کو پیٹنے والوں پر کیا کارروائی ہوئی اس کی کوئی خبر نہیں ہے‘‘۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com