اندور کے راؤجی بازار علاقے میں مسلم کمیونٹی سے وابستہ کچھ لوگوں نے علاقے کی مسجد کے آس پاس رہنے والے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے درمیان ‘ کھلا خط ‘ تقسیم کیا۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ” میری بہن! تیرے ایمان کی قیمت سات زمینوں اور سات آسمانوں سے زیادہ ہے۔ آپ کی عزت پوری دنیا کے مسلمانوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی ہے۔ آپ کوئی عام بہن نہیں ہیں؛ بلکہ اسلام کی شہزادی ہیں۔‘‘ اسی پمفلٹ میں آر ایس ایس اور بجرنگ دل پر بھی کئی الزامات لگائے گئے۔ تب سے پولیس ان پمفلٹ تقسیم کرنے والوں کی تلاش رہی تھی۔
پولیس نے امن خراب کرنے کے معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔