ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں تشدد پر بی جے پی اور شندے حکومت پر تنقید کی۔ سنجے راؤت نے کہا کہ کولہاپور میں جس طرح سے فسادات ہوئے یا بھڑکائے گئے اس کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ جس اورنگ زیب کو ہم نے 400 سال پہلے مہاراشٹر میں دفن کیا تھا اسے سیاسی فائدے کے لیے زندہ کیا جا رہا ہے کیونکہ کرناٹک میں بجرنگ بلی کا جادو نہیں چل سکا اس لیے آپ اورنگ زیب پر سیاست کر رہے ہیں۔ اس کے لیے آپ (بی جے پی) ذمہ دار ہیں۔
#WATCH जिस तरह से कोल्हापुर में दंगे भड़के हैं या भड़काए गए हैं उसके पीछे कौन है? जिस औरंगज़ेब को हमने 400 साल पहले महाराष्ट्र में दफनाया उसे राजनैतिक स्वार्थ के लिए ज़िंदा किया जा रहा है क्योंकि कर्नाटक में बजरंग बली का जादू नहीं चला तो आप औरंगजेब को लेकर राजनीति कर रहे हैं।… pic.twitter.com/mw9dmY2Wxg
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 9, 2023
خیال رہے کہ کولہاپور میں گزشتہ دنوں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر جھگڑا ہوا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ ہجوم نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا، پتھراؤ بھی کیا۔ اس کے علاوہ کچھ گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔ احتجاج کو شدید ہوتا دیکھ کر مقامی دکانداروں نے اپنی دکانوں کے شٹر گرا دیئے۔ جبکہ پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔