انسانیت کے تحفظ کے لئے سبھی طبقوں کی مشترکہ جد و جہد ضروری: مولانا محمود اسعد مدنی

جمعیۃ سدبھاؤنا منچ کے زیر اہتمام خصوصی نشست کا اہتمام

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں واقع مدنی ہال نئی دہلی میں کل مذاہب پر مشتمل شخصیات خاص کر سناتن دھرم کے مذہبی رہ نماؤںکی ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نفرت و بھید بھاؤسے ملک میں منفی ماحول پنپتا ہے جس سے ملک کی ترقی و انسانی تحفظ کو بڑا نقصان ہوتا ہے۔مولانا مدنی نے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کی بہتری کے لیے نفرت کے اسباب کو ختم کرنے اور سبھی طبقات کی مشترکہ جدوجہد پر زوردیا ۔انھوں نے سدبھاؤ کے قیام کو راشٹرکا مسئلہ بتایا اور کہا کہ ہم مختلف تہذیبوں اور طرز حیات کی نمایندگی کرتے ہیں اور یہی ہمارے ملک کی شناخت اور انفرادیت ہے۔ہمیں اپنی ان مختلف شناختوں کو قبول کرکے ہی آگے بڑھنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج جو ملک میں حالات ہورہے ہیں، اس کو درست کرنے کے لیے ہمیں اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنے پڑے گی اورسماج کو مستحکم کرنے کے لیے راہ راست سے ہٹے ہوئے لوگوں کو سمجھانا پڑے گا ۔

اس موقع پر سوامی چندر دیو جی مہاراج نے کہا کہ آپسی غلط فہمیاں اسی طرح ساتھ بیٹھنے سے دور ہوں گی۔ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے سے ملک میں امن و سلامتی کے قیام و استحکام میں ضرور مدد ملے گی۔ سوامی وشوا آنند جی مہاراج نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ہم سب ساتھ ملکر ملک میں سدبھاؤنا کو مضبوط کریں گے-

سوامی سریندر پوری جی مہاراج نے کہا یہ انسانیت کے خلاف ہے کہ ایک خدا کے بندے ایک دوسرے سے نفرت کریں ، آچاریہ وجے جی مہاراج نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے جو ملک میں نفرت و تعصب کی باتیں کرتے ہیں ہندو مسلم کے بیچ دوریاں بڑھی ہیں۔دیگراظہار خیال کرنے والوں میں سشیل کھنا جی مہاراج دوارکا موڑ، بھودیو شرما جی شاہدرہ بوڈر دہلی، نوین شرما جی نجف گڑھ دہلی، امت کمار آئی اے راجندر پلیس سردار ہروندر سنگھ جی، ایس رضوان منصوری جی نورتھ ایسٹ دہلی، کے کے شرما جی ایسٹ دہلی، تیج پال سنگھ جی باغپت ،اقبال سنگھ جی بڑوت، نیلم جی جنک پوری، نیتو جھا جی گاندھی نگر ،دہلی راجیش شرما سیوا دار کرن سنگھ گرو کول سینٹر ہریانہ بوڈر، نریش جی ستیہ پرکاش جی فریدآباد، مومن سبھاش گوجر منو بابا، روشنی رہیجا جی قابل ذکر ہیں ۔

نشست میں سوامی چندر دیو جی مہاراج آشرم دہلی، سوامی وشوا آنند جی مہاراج گجرات مقیم دہلی ،سوامی سریندر پوری جی مہاراج آشرم روہنی دہلی، آچاریہ ماسٹر وجے جی مہاراج مظفر نگر، سوامی ٹرشیم جی مہاراج انٹر نیشنل یو بی ایم مشن، بابا سکھ دیو مہاراج غازی آباد، آچاریہ دیوندر جی مہاراج گڑگاؤں، سشیل کھنا جی مہاراج،سردار ہروندر سنگھ ایکٹیویسٹ گرو گرنتھ صاحب، ڈاکٹر الیزہ بیتھ چرچ روہنی دہلی، بھودیو شرماجی ،کے کے شرماجی ،ڈاکٹر رمیش کمار جی، امت کمار آئی اے ایس، اقبال سنگھ جی بڑوت، تیج پال سنگھ جی باغپت کے علاوہ بڑی تعداد میں مذہبی رہنماؤں و سماجی ذمہ داران نے شرکت کی۔ نشست کا اہتمام و نظامت کے فرائض جمعیۃ سدبھاؤنا منچ جمعیۃ علماء ہند کے کنوینر مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے انجام دیئے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com