NEET 2023 امتحان میں اجمل Super-40 کے طلباء کا ایک بار پھر شاندار رزلٹ اس بار 360+ طلباء نے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کی

ہوجائی – نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ملک میں اہم ترین امتحا نات میں سے ایک NEET کے رزلٹ کا اعلان ہو چکا ہے۔قومی سطح پر ہونے والے اس امتحان میں (NEET-2023) اجمل فیملی کے ذریعہ قائم کردہ Ajmal Super-40 کے طلباء نے ایک بار پھر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ گزشتہ سال (2022) جہاں اسِ ادارہ کے 240+ نے کوالیفائی کیا تھا وہیں اِس سال 350+ نے کوالیفائی کر کے ادارہ کے بانی مولانا بدرالدین اجمل، سراج الدین اجمل، ادارہ، اساتذہ اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔رکن پارلیمنٹ مولانا بدر الدین اجمل نے اپنے پیغام میں کامیاب طلبائ، اساتذہ، ادارہ کے کارکنا ن اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، ملک و ملت کے مالدار لوگوں کو آگے بڑھکر ایسے ادارہ ہر شہر میں قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صلاحیت مند طلباءکو تیار کیا جاسکے اور کامیابی کے بعد وہ ملک و ملت کی خدمت کر سکیں، ہمارے ملک کی ترقی میں وہ اپنا تعاون پیش کر سکیں ۔

واضح رہے کہ 2016 میں رکن پارلیمنٹ و معروف عالم دین مولانا بدرالدین اجمل اور ان کے بھائی سابق رکن پارلیمنٹ سراج الدین اجمل نے اجمل فیملی کے ذریعہ قائم شدہ اجمل فاﺅنڈیشن کے تحت Ajmal Super-40 نام سے ایک ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعہ ملکی اور ریاستی سطح پر ہونے والے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے ہونہار طلباءکو تیار کرنے کی شروعات ہوئی۔ Ajmal Super-40 کا مقصد ایک ایسا فلیٹ فارم تیار کرنا ہے جس کے ذریعہ متمول گھرانے کے طلباءکے ساتھ معاشرہ کے پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباءبھی اپنی قابلیت و صلاحیت کے ذریعہ میڈیکل، انجیئرنگ وغیرہ جیسے امتحانات میں کوالیفائی کر سکیں،بہترین guidance اور coaching کے ذریعہ ان کی صلاحیت کو بھی پروان چڑھایا جاسکے، اورڈاکٹر و انجینئر یا آفیسر بننے کے ان کے خواب کو (جومحض مالی تنگی کی وجہ دشوار محسوس ہو) پورا کرنے میں ان کی مدد کی جائے۔ Ajmal Super-40 نے بہت ہی قلیل مدت میں اپنی شاندار کامیابی کے ذریعہ نہ صرف اپنے بانیوں کی امیدوں پر کھرا اُترنے کی کوشش کی ہے بلکہ ملکی سطح پر اپنی منفردپہچان بنائی ہے اور اس کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔ Ajmal Super-40 نے اپنے بانیوں کے اُس ےقین کی تصدیق کی ہے کہ اگر دیہی علاقوں کے غریب طلباءکو بھی بہتر ماحول، ضروری توجہ،مناسب رہنمائی، اورمعےاری تعلیم فراہم کی جائے تو ان کی صلاحیت بھی کمال دیکھا سکتی ہیں۔ ادارہ کی اس کامیابی اور شاندار رزلٹ پر اجمل فاﺅنڈیشن کے بانی مولانا بدرالدین اجمل، سراج الدین اجمل، جناب امیر الدین اجمل وغیرہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اجمل سوپر 40 کے اساتذہ بالخصوص پروجیکٹ ہیڈ عبدالقادر صاحب، اجمل فاﺅنڈیشن کے عہدیراران بالخصوص ڈائریکٹر خسر الاسلام صاحب و ڈاکٹر آزاد وغیرہ کو مبارکباد پیش کی، نیز انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباءاوران کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے میدانِ عمل میں جاکر فلاحِ انسانیت اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کریں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com