فضل الرحمن كے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سیف الرحمن بیسٹ میڈیکو ایوارڈ سے سرافراز کیے گئے

دربھنگہ ضلع کے نرائن پور گاؤں کےرہنے والے ماسٹر لطف الرحن رحمہ اللہ کے چھوٹے صاحبزادے اورسی ایف اے فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سیف الرحمن کو دلی میں ہوٹل لی میریڈین میں ایک پروقار تقریب میں “بیسٹ میڈیکو ایوارڈ” سے سرفراز کیے گئے۔ FAIMACON کے ذریعہ ڈاکٹر سیف الرحمن کو National Health Excellence کے طور پر یہ Best Medico ایوراڈ دیا گیا ہے. یہ ایوارڈ حکومت دلی کے وزیر صحت نے ڈأکٹر موصوف کو ۱۸ جون کو فائماکان کی نہایت شاندار تقریب میں دیا. نوجوان ڈاکٹر کی طبی خدمات کو وزیر موصوف اور دوسرے ڈاکٹروں اور میڈیکل ڈاکٹروں کی تنظیم FAIMACON نے خوب سراہا اوراس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر موصوف اپنی خدمات یوں ہی جاری وساری رکھیں گے. موصوف کی اس کامیابی پر چوطرفہ مباکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے, سیف الرحمن کی والدہ حبیبہ رحمانی نے اپنے بیٹے کی اس کامیابی کو خاندان کے فخر کی بات قرار دیا ہے.علاقہ میں موصوف کی کامیابی پر خوشی کا ماحول ہےاور گاؤں میں سب لوگ مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com