ممتاز عالم دین مولانا سجاد نعمانی کا بیان، ہندوستان کو اب ” انڈیا “ سے امید ہے، ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی: ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ منی پور میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک برہنہ لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو پہلے کی ہے لیکن منی پور میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے اب یہ منظر عام پر آئی ہے۔ ایسا لرزہ خیز واقعہ دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے، ایک لڑکی کے ساتھ جس حد تک ظلم کیا گیا، اس کا مجھ پر گہرا اثر ہوا ہے۔ نہ صرف مجھے بلکہ ایک مہذب معاشرے کے ہر فرد کو اس دکھ کو محسوس کرنا چاہیے۔ یہ خبر سن کر ہمارے دل غم اور غصے سے بھر گئے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی پریس کے نام جاری بیان میں کہا اہل وطن سے سوال کیا کہ ہمارا ملک کہاں پہنچ گیا ہے؟ لڑکی کو برہنہ کرانا انتہائی گھناؤنا فعل ہے۔ یہ لوگ خواتین کے حقوق کا کاروبار کر رہے ہیں۔ اب یہ حالت ہمارے ملک میں خواتین کی ہو گئی ہے۔ عورت چاہے ماں ہو، بیوی ہو، بہن ہو یا بیٹی، وہ ہر حال میں عزت اور محبت کی مستحق ہے، اس کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں وقتاً فوقتاً فلمیں دکھائی جاتی ہیں اور ملک کی اقلیتی برادری کے خلاف ماحول بنایا جاتا ہے۔ ہندوستان کے مسلمان آزادی کے بعد سے بہت کچھ برداشت کر رہے ہیں۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ بلقیس بانو مسلم خواتین کی حالت کی صرف ایک مثال ہے۔ مسلمانوں کے بعد سکھوں کی باری تھی اور اب عیسائیوں کی باری ہے۔ منی پور میں میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دنوں میں کئی گرجا گھروں کو جلا دیا گیا ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اپنے دکھ، درد اور غصے کو کیسے بیان کروں۔ مولانا نعمانی نے کہا کہ میں اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ نے ملک کے سامنے امید کی کرن جگائی ہے جب پٹنہ اور بنگلور میں جلسے کے بعد آپ نے ملک کو یہ پیغام دیا کہ اب ”India” لڑائی لڑے گا اور ”India” اٹھے گا۔ اس ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھائیں اور کسی بھی ہندوستانی کی امید کو ٹوٹنے نہ دیں۔ اپوزیشن کے اس اتحاد کو باہمی اختلافات سے نہیں ٹوٹنا چاہیے۔ اپوزیشن کو یہ آخری موقع ملے گا کیونکہ اب “India “کی عزت داؤ پر لگے گی، یہ ہارے گی تو انسانیت ہار جائے گی۔

لاء کمیشن سے یکساں سول کوڈ کے تعلق سے مولانا سجاد نعمانی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا

سجاد نعمانی نے کہا کہ میں ملک کے قبائلیوں، دلتوں، اقلیتوں، او بی سی، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کی فکر نہ کریں بلکہ ملک کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوں۔ تب ہی ہندوستان کا اتحاد اور سالمیت برقرار رہے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں نہ کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ ہوں اور نہ ہی مخالف، میں ہندوستانی ہوں۔ میرے خیالات منی پور کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ وہاں جلد امن بحال کرنا اوّلین فریضہ ہونا چاہیے، وہ بھی ہمارے ملک کا ایک اہم حصہ ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com