گیانواپی معاملے پر یوگی کا متنازع بیان، مسجد ماننے سے انکار کیا

وارانسی: اتر پردیش کے وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد کا معاملہ ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ عدالت میں گیانواپی مسجد کے ای ایس آئی سروے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر ہائی کورٹ 3 اگست کو فیصلہ سنائے گی۔ وہیں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس معاملے پر متنازع بیان دیتے ہوئے گیانواپی مسجد کو مسجد ماننے سے انکار کر دیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اگر اسے (گیانواپی) مسجد کہا جائے تو تنازع کھڑا ہوگا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ‘اگر ہم اسے مسجد کہیں گے تو تنازع ہوگا۔ لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ ترشول مسجد میں کیا کر رہا ہے۔ اس میں بھگوان کی مورتیاں ہیں۔ یہ تجویز مسلم سماج کی طرف سے آنی چاہیے کہ تاریخی غلطی ہوئی ہے، اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com