سعودی حکومت کی دعوت پر مولانا محمد رحمانی حفظہ اللہ کانفرنس میں شرکت کےلئے مکہ مکرمہ روانہ

فرماں روا سعودی عرب شاہ سلمان کی سربراہی اور و زیر دینی امور کے زیر انتظام اس کانفرنس میں 85ممالک کی 150اہم شخصیات شریک ہوںگی

نئی دہلی: (پریس ریلیز) ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے صدر اورجامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی کے رئیس فضیلة الشیخ مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ سعودی حکومت کی دعوت پر آج بروز جمعہ مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوگئے ، سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعودکی سربراہی اوروزارت برائے دینی امور کے وزیر فضیلة الشیخ عبداللطیف آل الشیخ حفظہم اللہ کے زیر انتظام وانصرام ۳۱اور ۴۱اگست ۳۲۰۲ءکو مکہ مکرمہ میں ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 85 اہم ممالک سے 150علماءاوردیگراہم شخصیات شرکت کریں گی اوراپنے اپنے موضوعات پرخطاب کریں گی ۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد دنیا کی اہم ترین اسلامی شخصیات کوآپس میں جوڑنا اور اپنے اپنے ملک میں مختلف اقوام کے ساتھ روابط کومضبوطی کے ساتھ لے کر چلنے سے متعلق اسلامی تعلیمات پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔تاکہ اسلام کے نظام عدل اور وسطیت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا جاسکے اور شدت پسندی اوردہشت گردی پر قابو پانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال ہوسکے ۔ کانفرنس میںشرکت کے دوران مولانا محمدرحمانی حفظہ اللہ ائمہ حرم مکی (ائمہ کعبہ) بالخصوص رئیس شﺅن الحرمین فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس حفظہ اللہ، وزیر شﺅن اسلامیہ فضیلة الشیخ عبداللطیف آل الشیخ حفظہ اللہ ا ورسعودی عرب ودیگرممالک کے علماءاوراہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اس انٹرنیشنل کانفرنس کا موضوع”دینی امور اورافتاءسے متعلق عالمی اہم شخصیات سے تبادلہ¿ خیال “ ہے اورہندوستان سے اس کانفرنس میں مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ کے علاوہ بھی چند شخصیات شرکت کریں گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com