نم آنکھوں سے شمس تبریز قاسمی کی بہن سپرد خاک، سرکردہ شخصیات کی جانب سے اظہار غم

سیتا مڑھی: (نمائندہ ) ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کی چھوٹی ہمشیرہ شمشیده خاتون 25 سال کی عمر میں 31 اگست 2023 کو صبح اچانک انتقال کر گئی دو سال قبل ان کے چھوٹے بھائی اور ملت ٹائمز ہندی کے بانی ایڈیٹر مرحوم قیصر صدیقی نے اس دار فانی کو الوداع کہا اور آج چھوٹی بہن کی اچانک موت نے گھر میں ماتم کا ماحول بنا دیا جنکی تدفین ان کے سسرال میں ہوئی۔ معلوم ہو کہ سیتا مڑھی ضلع کے رائے پور گاؤں کے رہنے والے محمد ذاکر حسین کی صاحبزادی اور ملت ٹائمز کے بانی شمس تبریز قاسمی کی چھوٹی ہمشیرہ کی شادی 2019 میں جھنجھار پور کے ہرنا گاؤں کے انجنیئر محمد منہاج سے ہوئی تھی لیکن چار سال بعد ہی اپنے رب سے جاملی جن کی نمازِ جنازہ یکم ستمبر کو صبح 8 بجکر 30 منٹ ادا کی ، مرحومہ کی تدفین جھنجھار پور کے ہرنا قبرستان میں ہوئی ، 2 ستمبر کو صبح مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے ان کے آبائی گاؤں رائے پور میں قرآن خانی کا اہتمام کیا گیا جن میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مضمون نگار نزہت جہاں نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ خوش گفتار کے ساتھ مصیبت کے وقت دوسروں کے کام آنے والی ایک عظیم خاتون تھیں۔ ان کے انتقال سے مجھے بہت صدمہ ہے ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے ، ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے ، مفتی انصار الحق قاسمی ، گو ہر ٹیم ضلع صدر اوقاف بورڈ، حافظ انصار دھرم پوری ،مشہور سماجی کارکن محمد احمد، اشتیاق عالم تسنیمی ، صحافی محمد معراج عالم، طالب حسین آزاد، ثاقب رضا، ایس ایم رضا، ڈاکٹر آرزو ، محمد فہیم، محمد وسیم احمد، احمد علی صدیقی ، مظفر عالم جمیل احمد نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں فون اور میسج کے ذریعہ ملک و بیرون ملک کی سرکردہ شخصیات نے اظہارِ تعزیت کیا ہے جن میں مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، پروفیسر اختر الواسع، جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینیر سلیم احمد، پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لاہری ، روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹر ایم ورود ساجد، مولانا انعام الحق قاسمی سعودی عرب ، حاجی شفیع اللہ عراقی دبئی وغیرہ سر فہرست ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com