رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش کا اہم اجلاس منعقد، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی شرکت

بھوپال: (پریس ریلیز) مورخہ12 ربیع الاول 1445ھ مطابق 28 ستمبر 2023ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر بمقام جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال زیر صدارت کاروان دیوبند کے قافلہ سالار اور دار العلوم دیوبند کی حالیہ تعلیمی و انتظامی امور کے روح رواں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد ابو القاسم نعمانی بنارسی مہتمم و صدر رابطہ مدارس اسلامیہ کل ہند دار العلوم دیوبند پہلی نشست منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی شوکت علی قاسمی بستوی استاذ تفسیر و ادب دارالعلوم دیوبند و ناظم عمومی کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دار العلوم دیوبند نے شرکت فرمائی، نظامت کے فرائض مولانا مفتی ضیاء اللہ قاسمی ناظم عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش نے ادا کیے، قرآن کی تلاوت اور نعت نبی سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ سب سے پہلے مولانا محمد اسحاق سالیہ ، حافظ محمد افضل شاجاپور ، مفتی ذکاء اللہ شبلی اندور، حافظ و قاری محمد تقی اجین ، مولانا شمس الدین سیہور، مولانا سلامت اللہ کھنڈوہ، نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے، جس میں مدارس کے داخلی و خارجی نظام کو بہتر بنانے، زمین کے کاغذات مستحکم رکھنے،اکابرین کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے اور دیگر ضروری اموروں کی طرف توجہ دلائی گئی، اور کہاگیا کہ ہم سب کے لئے لازمی و ضروری ہے کہ ہم سب رابطہ کے تمام اصولوں پر سو فیصد عمل کریں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com