مدرسہ تجوید القران میں سیرتِ النبی کانفرنس پیغمبر اسلام کا اسوہ قرآن پاک کی بہترین تفسیر

مفتی ثمین اشرف قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا
ذکر کثیر سے ختم نبوت کا فیض حاصل ہوتا ہے، رب سے رشتہ جوڑنے پر زور دیا

نئ دہلی:  (آئی این این)قدیم دہلی کے علمی وتہذیبی تقافت کا آمین مدرسہ تجوید القران میں آج سیرتِ النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں علما و علمی شخصیات موجود تھیں ۔کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے نمونہ اسلاف بین الاقوامی شہرتِ یافتہ عالم دین مولانا مفتی ثمین اشرف قاسمی امام و خطیب مسجد الحبتور دبئ متحدہ عرب امارات نے سیرت طیبہ کے مختلف واہم واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبوت کے عصمت کا تحفظ آللہ کرتا ہے۔اس ضمن انہوں نے پیغمبرِ اسلام کے بچپن کا ایک اہم واقعہ بیان فرمایا۔اللہ نے نبی پاک کو اس کائنات میں جو مقام عطا فرمایا وہ کسی کو عطا نہیں فرمایا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نبی الالنبیاء امام الانبیاء بھی ہیں۔اس کا علم اور اس پر یقین کرنا بھی ایمان کا حصہ ہے ۔جس طرح حضرت آدم پر ایمان لانا ضروری ہے کہ آپ خاتم الانبیاء بھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حضرت آدم سے لےکر حضور پاک تک سبھی انبیا نے نبوت ورسالت کا تو دعویٰ کیا ہے مگر خاتم الانبیاء کا دعویٰ نہیں کیا سوائے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے۔مفتی ثمین اشرف قاسمی نے کہاکہ ہمیں سیرتِ نبی کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے ۔رسول اللہ پرایمان و اعتقاد رکھنا بھی ضروری ہے سیرت نبوی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امامت کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے اس لیے امام کا امامت کے مسائل سے واقف ہونا بھی ازحد ضروری ہے ۔تبھی وہ خشوع وخضوع سے اپنے فرائض کو انجامِ دے سکتے ہیں اور وہ عباد ت یا نماز درجہ قبولیت کے مقام تک پہنچ سکتی ہے۔کثرت سے جب ذکر کریں گے تبھی روحانیت پیدا ہو گی۔انہونے کہاکہ ذکر کی کوئی حد نہیں ہے۔اور قران پاک کی تفسیر حضور پاک کا اسوہ ہے۔مفتی ثمین اشرف قاسمی نے کہاکہ

ذکر کثیر سے ختم نبوت کا فیض حاصل ہوتا ہے۔اس لیے اللہ تعالٰی کا کثرت سے ذکر کیا کریں ۔اللہ کی قربت اسی سے حاصل ہوتی ہے۔اللہ سے جو مانگیں گے وہی ملے گا،ہم جنت مانگیں گے تو جنت ہی ملے گی جہنم نہیں مگر شرط یہ ہے آپ کو مانگناآتا ہو۔بس صڈق دل سے رب سے رشتہ جوڑنے کی ضرورت ہے ۔انہون نے ذکر کا بہترین طریقہ بھی پتایا۔پروگرام کا آعاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com