ممبئی کی ایک عمارت میں بھیانک آتشزدگی سے 7 افراد جل کر ہلاک ، 40 دیگر زخمی

ممبئی: ملک کی معاشی دارالحکومت  ممبئی کے گورگاؤں میں زبردست آگ لگ گئی۔ جمعہ کی صبح تقریباً 3 بجے گورگاؤں میں ایک سات منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں سات افراد زندہ جل گئے۔ مزید 40 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

زخمیوں میں 12 مرد اور 28 خواتین شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ اس دوران آگ میں کئی دو پہیہ والی گاڑیاں اور کاریں جل گئیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com