بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اتوار کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہرہو گئی ہیں اور اسرائیلی حکومت غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کر دینا چاہیے۔
وزارتِ خارجہ کی ایک تحریر میں کہا گیا کہ وانگ جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو کال کے دوران تبصرہ کیا، کہا کہ “تمام فریقین کو کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے اور جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔”






