امریکہ کے شہر لیوسٹن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ، 22 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی

لیوسٹن: امریکہ کی ریاست میئن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ لیوسٹن شہر میں 40 سالہ ملزم نے جس کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی پہلے ایک بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد ملزم نے باراور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ سے 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے خود کار رائفل تھامے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔ لیوسٹن اور اوبرن کے رہائشیوں کو مزید احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملزم کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔میئن کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کاروبار بند کروا دئیے گئے ہیں۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور پولیس نے عوام سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com