تعلیم نسواں کےادارے کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت : مولانا محمد سفیان قاسمی

مدھوبنی : (پریس ریلیز) جامعہ عایشہ صدیقہ نورچک میں حاضری ہوئی طالبات کا مختصر مگر جامع پروگرام سن کر مولانا نسیم احمد قاسمی جو تعلیمی امور کے ذمہ دار ہیں انکی ستایش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمدہ تعلیم و تربیت کا قابل رشک معیار بنایا ہے اللہ نے انہیں صلاحیت وصالحیت سے نوازا ہے اور علمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار خانوادہ قاسمی کے نسبی وروحانی چشم و چراغ دارالعلوم وقف دیوبند کےمہتمم حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی نے تعلیم نسواں کا مشہور ادارہ جامعہ عایشہ صدیقہ نورچک مدھوبنی میں منعقد ایک استقبالیہ تقریب میں کیا آگے خطاب کرتےہوئے کہا کہ تعلیم نسواں کے ادارے کا قیام بلا شبہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اسلیئے کہ بچیوں کے ہی گود میں قومیں پلتی ہیں اس لیے اس کا تعلیم یافتہ ہونا نہایت ضروری ہے ساتھ ہی انھوں نے کہاکہ عبادت خدا کی اطاعت رسول خدا کی اور خدمت خلق خدا کی یہی تینوں چیزیں قرآن وحدیث اور سیرت کی پوری تعلیم کا خاصہ اور نچوڑ ہے اسلیئے طالبات ان چیزوں کو وظیفہ حیات ضرور بنا یں جبکہ امارت شرعیہ بھار اڑیسہ جھارکھنڈ کے قایم مقام ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی نے اپنے خطاب میں کھا کہ مولانا محمد حسنین قاسمی نے بڑی محنت جانفشانی کے ساتھ ادارے کے مالیاتی تقاضوں اور ضرورتوں کوپورا کرتے ہیں تو دوسرے ذمہ دار مولانا نسیم احمد قاسمی تعلیم وتربیت کے شعبوں میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے الحمد للہ جامعہ کا تعلیمی وتربیتی معیار بلند اور مستحکم ہوا ہے جامعہ کے بانی وصدر مولانا نسیم احمد قاسمی نے کلمات تشکر پیش کیا جبکہ مولانا محمد حسنین قاسمی نے ادارے کا تعارف تقاضے اور ضروریات کا بھی اظہار کیا پروگرام میں علاقائ علماء حضرات کافی تعداد میں موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com