امریکہ میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک خاتون نے جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لیے احتجاج میں خود کو آگ لگائی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے خود کو فلسطینی جھنڈے میں لپیٹا ہوا تھا اور پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو “سیاسی احتجاج کا انتہائی اقدام” قرار دیا ہے۔

اٹلانٹا کے پولیس چیف ڈیرن شئیربام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قونصلیٹ کی عمارت محفوظ ہے اور اسے کوئی خطرہ نہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک سیاسی احتجاج تھا۔

اٹلانٹا فائر چیف روڈرک اسمتھ نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ کی کلائی اور ٹانگ جھلس گئی۔

اسرائیل کے قونصل جنرل کے افسر انات سلطان داڈون نے بیان کہا کہ سفارتی مشن کے دروازے پر خود سوزی کے بارے میں جان کر افسوس ہوا، اس طرح خوفناک انداز میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنا افسوسناک ہے۔

https://twitter.com/rawsalerts/status/1730728600729522417?t=sjuccQiFwW39YLMLbtaZXQ&s=19

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com