ہندوتوا ایجنڈا کو عام کرنے والا چینل ‘اوپ انڈیا’ اسلام مخالف نظریات کو پھیلانے اور اسلام پر حملہ کرنے سے کبھی باز نہیں آتا۔ اس چینل کے ساتھ جڑے صحافی بھی اکثر اسلامی تعلیمات اور مسلم شخصیات کے خلاف زہر اگلتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ‘اوپ انڈیا’ کی مدیر نوپور جے.
شرما نے بھی ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا جس سے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا ایک بازار گرم ہو چکا ہے۔ انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران عظیم صوفی سَنت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے زانی و قاتل بتا دیا۔ اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مسلم طبقہ ہی نہیں بلکہ ہندو طبقہ نے بھی نوپور جے شرما کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز بلند کی ہے۔ اوپ انڈیا کی صحافی نوپور کی گرفتاری کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔
https://twitter.com/HateDetectors/status/1733787703479620054?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1733787703479620054%7Ctwgr%5Ea3f8186b6ffae33010c68bb386684c58085899c0%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fapi-news.dailyhunt.in%2F






