پارلیمنٹ سیکورٹی کی خلاف ورزی کیس میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو حراست میں لیا

پارلیمنٹ سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو کرناٹک میں باگل کوٹ سے بدھ کی رات دیر گئے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سائی کرشن جگلی کے طور پر کی گئی ہے۔ باگل کوٹ کے نوا نگر پولیس اسٹیشن میں دو گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہنے والی پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو نئی دہلی لے جایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایک اور ملزم منورنجن کی ڈائری میں سائ کرشنا کے نام کا ذکر کئی بار کیا گیا ہے۔ کال ریکارڈ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ منورنجن نے سائ کرشن کو کئی بار فون کیا تھا۔ سائ کرشن کی بہن سپندنا نے کہا کہ پولیس ان کے گھر یہ کہہ کر آئی تھی کہ منورنجن ان کے بھائی کا اسی بیچ کا روم میٹ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس پچھلے دو دنوں سے منورنجن کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com