اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی، جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں کیا مقدمہ درج

کیپ ٹاؤن: عالمی سطح پر نسل پرستی کے خلاف ایک تاریخ کے حامل ملک جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مقدمے کا سبب غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی بنی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی کو ملزم بنایا گیا ہے۔ کہ اس نے نسل کشی کے خلاف کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کہا گیا ‘اسرائیل نسل کشی میں ملوث ہے اور خدشہ ہے کہ یہ غزہ میں آئندہ بھی فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے گا۔ اس لیے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔’

جنوب افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے اسرئیل جان بوجھ کر غزہ میں تبای مچا رہا ہے اور فلسطینی کی نسل کشی کر رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی افریقہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com